ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / راہل گاندھی دہلی میں کئی اے ٹی ایم پر پہنچے

راہل گاندھی دہلی میں کئی اے ٹی ایم پر پہنچے

Tue, 22 Nov 2016 11:01:59    S.O. News Service

نئی دہلی، 21؍نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )کانگریس نائب صدر راہل گاندھی آج صبح قومی دارالحکومت میں کئی مقامات پر اے ٹی ایم پر پہنچے جہاں پرانہوں نے نئے نوٹ نکالنے کے لیے قطار میں لگے لوگوں سے بات چیت کی۔پارلیمنٹ جانے سے پہلے راہل آنند پروت ، جکھیرا ، اندرلوک اور جہانگیرپور ی سمیت کئی علاقوں کے اے ٹی ایم پر پہنچے جہاں پر انہوں نے مرکز کے 500اور 1000روپے کے نوٹوں کو بند کرنے کے فیصلے کی وجہ سے لوگوں کوپیش آ رہی مشکلات پر ان سے بات چیت کی۔حالانکہ ، وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے 8 ؍نومبر کو اس سلسلے میں کئے گئے اچانک اعلان کے بعد گاندھی پہلے بھی ایک اے ٹی ایم پر گئے تھے۔وہ 11؍نومبر کو پارلیمنٹ اسٹریٹ میں واقع اسٹیٹ بینک آف انڈیا بھی پہنچے تھے اور لوگوں کے ساتھ لائن میں کھڑے ہوکرپرانے نوٹوں کو تبدیل کروایا تھا۔گزشتہ ہفتے وہ ممبئی کے مضافاتی وکولا میں ایک اے ٹی ایم پر اچانک پہنچ کر لائن میں کھڑے لوگوں سے بات چیت کی تھی۔اچانک نوٹ بندی کے فیصلہ کی تنقید کرنے والے راہل گاندھی نے وزیراعظم پرشدیدحملہ بولتے ہو ئے کہا کہ جب لوگ بینکوں اور اے ٹی ایم کے باہر روپیہ نکالنے کے لیے قطار میں مر رہے ہیں تو وہ ہنس ہیں اور یہ فیصلہ ایک بڑا گھوٹالہ ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ سمیت کئی ماہرین اقتصادیات نے محسوس کیا کہ 500اور 1000روپے کے نوٹوں کو بندکرنے کا فیصلہ غیر معقول ہے اور ایسا نہیں لگ رہا ہے کہ وجے مالیااورللت مودی جیسے بلیک منی کے بڑے کھلاڑیوں کے خلاف حکومت کچھ کر رہی ہے۔


Share: